اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صہیونی غاصب فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی مسلمان جام شہادت نوش کرگیا۔
فلسلطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے آج بروز جمعرات ایک فلسطینی مسلمان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی مسلمان کی عمر 48 سال ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے 2 اہلکاروں نے فلسطینی مسلمان کے سینے پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کی شہادت ہوئی۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بے جا الزامات لگا کر یا تو سرعام گولیاں مارتی ہے یا انہیں پابند سلاسل کرتی ہے جس کی وجہ سے اب تک 7000 فلسطینی صہیونی جیلوں میں عمر قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲